دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری اسپتال میں داخل

دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 06, 2021
ڈاکٹر زکی ٹیم دلیپ کمار کی دیکھ بھال پر معمور ہے، مینجر فوٹوفائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ اداکار دلیپ کمار کے مینجر نے ان کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل ہونے اور ان کی صحت کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا،

''دلیپ صاحب کو معمول کے ٹیسٹ اور چیک اپ کے لیے ہندو جا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہورہی تھی۔ ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹیم ان کی دیکھ بھال پر معمور ہے۔ براہ کرم دلیپ صاحب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور سلامت رہیں۔''

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401417347592691715

واضح رہے کہ 98 سالہ اداکار کو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دو دن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث دلیپ کمار نے آگاہ کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو مکمل طور پر آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے جتنا ممکن ہوسکے گھروں میں رہیں۔

مقبول خبریں