- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
انٹرنیٹ براؤزنگ میں بہتری کے لیے گوگل، ایپل اورمائیکروسافٹ ایک ہوگئے
سلیکان و یلی: ٹیکنالوجی کی دنیا کے تین بڑے حریف اور موزیلا فائر فاکس انٹرنیٹ براؤزنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔
دنیا بھرمیں ٹیکنالوجی کی میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی میں تین بڑی کمپنیوں مائیکرو سافٹ، گوگل اور ایپل کا کافی حصہ ہے، بات سافٹ ویئر کی ہو یا ہارڈ ویئر کی، تین مختلف آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے یہ تینوں ادارے ایک دوسرے کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔ انفرادی طور پر یہ تینوں کمپنیاں اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات اور مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں۔
لیکن صارفین کے لیے انٹرنیٹ براؤزنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل اور موزیلا فائر فاکس مشترکہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ Cnet کے مطابق گوگل کے براؤزر کروم، ایپل کے سفاری، مائیکروسافٹ کے ایج اور موزیلا فائر فاکس کی ٹیمیں اپنے اپنے براؤزرز میں موجود ایکسٹینشنز میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ان ایکسٹینشنز کو سرفہرست براؤوزرز میں شامل کر کے مجموعی طور پر استمال کنندہ کے تجربے میں بہتری لائی جاسکے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنیاں ورلڈ وائڈ ویب کنسورشیم میں ایک ساتھ آنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک لائن فورم بھی تشکیل دیا ہے۔ ویب ایکسٹینشنز کمیونٹی گروپ( ڈبلیو ای سی جی) کے نام سے بننے والے اس فورم میں انجینئرز کو ایک مشترکہ اورمحفوظ ایکسٹینسشز بنانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ای سی جی میں بننے والی ایکسٹینشنز کو براؤزر میں موجود انفرادی اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گااور تمام براؤزر اپنی تیکنیکی، ریویو اور ایڈیٹوریل پالیسیوں کے ساتھ خود مختار طریقے سے کام کریں گے۔ اس مشترکہ کاوش کا مقصد ایکسٹینشنز کے ذریعے استعمال کنندگان کی براؤزنگ کو محفوظ اور سہل بنانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔