بلوچستان کے ہرشہری کووفاق کی طرزپرصحت کارڈ دیں گے، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات

ویب ڈیسک  بدھ 9 جون 2021
کوئٹہ شہر میں تین ڈیم پراجیکٹس اورسریاب روڈ کی توسیع کے لیے 7 ارب روپے سے کام جاری ہے۔(فوٹو:سوشل میڈیا)

کوئٹہ شہر میں تین ڈیم پراجیکٹس اورسریاب روڈ کی توسیع کے لیے 7 ارب روپے سے کام جاری ہے۔(فوٹو:سوشل میڈیا)

بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بشری رند نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ہیلتھ کارڈز کے لیے 5 ارب روپے رکھے جائیں گے،  جس بلوچستان کے شہری نجی اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری بشری رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کووفاق کی طرز پرصحت کارڈ دیں گے، یونیورسل ہیلتھ کئیر کارڈ کی منظوری دی جاچکی ہے۔ صحت کارڈ سے شہریوں کو نجی اور سرکاری اسپتالوں میں 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت میسر ہوگی۔صحت کارڈ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں5ارب روپے رکھے جائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں 886 لوگ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور مزید حادثات کی روک تھام کے لیے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جارہا ہے۔

بشری رند نے بتایا کہ پرنس روڈ اور پٹیل روڈ کی توسیع کی جا رہی ہے، جب کہ کوئٹہ کے 7 اسپورٹس کمپلکس پراجیکٹس میں سے 2 مکمل کرلیے گئےہیں۔کوئٹہ شہر میں تین ڈیم پراجیکٹس اورسریاب روڈ کی توسیع کے لیے 7 ارب روپے سے کام جاری ہے اورسریاب روڈ اور کچلاگ کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شامل کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔