سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

دوپہر 3 بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال


Numainda Express June 10, 2021
دوپہر 3 بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال۔ فوٹو : فائل

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج (10 جون) کو ہوگا، لیکن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ماہرِ فلکیات اور جامعہ کراچی کے ''انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی'' کے سربراہ، ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز آج دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر ہوگا جو سہ پہر 3 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 17 منٹ پر ہوگا۔

اس طرح آج سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے اور 5 منٹ رہے گا۔

البتہ یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے صرف ان ہی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جو قطب شمالی (آرکٹک/ نارتھ پول) کے قریب واقع ہیں اور جن میں کینیڈا کے کچھ مقامات، گرین لینڈ، روس اور چین کے انتہائی شمالی علاقے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں