اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جون 2021
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی  (فوٹو :فائل)

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی (فوٹو :فائل)

 لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی مقتولین کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروائی جب کہ کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کے لیے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔