گوشت وڈیری برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے جیکب موزر

9ہزار سے زائد کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہے ہیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر


APP January 20, 2014
9ہزار سے زائد کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہے ہیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں لائیواسٹاک کا شعبہ گوشت اور ڈیری کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈیری اور لائیواسٹاک پراجیکٹ برائے پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جیکب موزر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں لائیواسٹاک اور ڈیری سے وابستہ 9 ہزار سے زائد کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہے ہیں جس سے ملک میں گوشت ، دودھ اوردیگر و ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

 photo 4_zps5393bf5c.jpg

انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک، ایران، افغانستان اور دیگر ممالک کو ڈیری و گوشت کی مصنوعات کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کما کر دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک کے شعبے کی ترقی سے جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے وسائل آمدنی میں نمایاں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد حاصل ہو گی۔