- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
- دن میں 200 بار بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر مقدمہ درج
- منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی
- ایک صدی قبل معدوم ہوئے تسمانین ٹائیگر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش
- بھارت کے روس سے سستے داموں تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل آگیا
- لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی
- پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دھاندلی کی بھارتی کوشش مسترد کردی
- پی ایس ایل پلیئرز کی نیلامی کے حوالے سے تجویز ارسال
وکی کوشل سے معاشقہ کی تصدیق کرنے پر کترینہ کیف ہرش کپور پر برہم

’ہرش کپور کو کسی کی ذاتی زندگی پر بیانات دینے کا بالکل بھی حق نہیں‘۔ (فائل فوٹو)
ممبئی: وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق کرنے پر کترینہ کیف ہرش وردھن کپور پر برہم ہوگئیں۔
کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان افئیر کی افواہیں گرد ش کررہی تھیں تاہم دونوں اس متعلق خاموش رہےاور افواہیں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
کچھ روز قبل معروف اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور سے ’چیٹ شو‘ میں سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں ایسی کون سے جوڑی ہے جس کی افواہیں سچ ہیں؟ ہرش کپور نے جواب میں کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیا اور کہا کہ ’کترینہ اور وکی ساتھ ہیں،اور یہ بالکل سچ ہے‘۔
شو میں ہرش وردھن کپور نے یہ بھی واضح کیا کہ ہوسکتا ہے اس بیان کے بعد وہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ ہرش وردھن کپور کے اس بیان سے ناخوش اور غصہ ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہرش کپور کو کسی کی ذاتی زندگی پر بیانات دینے کا حق نہیں، انہیں افئیر کی تصدیق سے قبل کترینہ کیف سے بات کرنی چاہیے تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کےافیئر کے بارے میں بھی افواہیں چلی تھیں جن کی وجہ سے اداکارہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ اپنے افئیر کو خاموشی سے جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔