- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
- دن میں 200 بار بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر مقدمہ درج
- منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آصف علی نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی - فوٹو: پی ایس ایل



ابو ظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 130 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، سہیل 34 اور فخرزمان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا تاہم حارث رؤف 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
محمد حفیظ 8، ذیشان اشرف، جیمز فالکنر اور بین ڈنگ 1،1، ٹیم ڈیوڈ 3 اور راشد خان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3، شاداب خان اور فواد احمد نے 2،2 جب کہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو لاہور قلندرز کے بولرز نے غلط ثابت کردیا۔ اننگز کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
جیمز فالکنر نے روحیل نذیر کو ایک، حسین طلعت کو 8 اور پچھلے میچ کے ہیرو کولن منرو کو 4 رنز پر آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ حارث رؤف نے کپتان شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ 5 رنز پر کیا۔
بعد ازاں آصف علی نے افتخار احمد کے ساتھ ملکر ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا، آصف علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 43 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 49 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔