- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں، فیروز خان
کراچی: اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔
اداکار فیروز کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فیروز خان احسن خان کے شو میں اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟
یہ بھی پڑھیں: فیروزخان اورعلیزے کی علیحدگی کی افواہوں کے پیچھے ہانیہ عامر؟
اس سوال کے ردعمل میں فیروز خان نے کہا نہیں بالکل نہیں بلکہ مجھے اور جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے۔ تاہم گزشتہ برس فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں کی علیحدگی کے پیچھے کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دیا جارہاتھا۔
لیکن فیروز خان، ہانیہ عامر یا علیزے نے نہ تو ان خبروں پر کوئی ردعمل دیا تھا اور نہ ہی فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوسکی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔