پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کلیئر قرار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 16 جون 2021
اسکین کے عمل سے گزرنے والے قومی کپتان کو اب کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ، ترجمان فوٹوفائل

اسکین کے عمل سے گزرنے والے قومی کپتان کو اب کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ، ترجمان فوٹوفائل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

پی ایس ایل 6 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین بابراعظم پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی پہلی ہی بال پر گھٹنے میں گیند لگنے سے زخمی ہو کر وکٹ پر گرگئے تھے۔ صفر کی خفت کا شکار بابراعظم کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تھا، وہ ریویوبھی نہیں لے سکے تھے۔

فرنچائز کے ترجمان کے مطابق  اسکین کے عمل سے گزرنے والے قومی کپتان کو اب کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔