- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ابوظہبی: پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد کوئٹہ ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 73 رنز آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویتھرلاڈ 19 اور عثمان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ اعظم خان بھی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان سرفراز احمد کی اننگز 13 رنز تک محدود رہی۔
حسان خان اور خرم شہزاد کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے، محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 3، عمران خان 2 بلیسنگ مزارابانی، سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹگ کی دعوت دی۔ محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، رضوان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 5 رنز اور ریلی روسوو 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
شان مسعود نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکےاور 7 چوکے شامل تھے۔ جونسن چارلس نے بھی 24 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، محمد نواز، حسان خان اور ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔