قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 18 جون 2021
قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کا اطلاق جمعرات سے کردیا گیا (فوٹو: فائل)

قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کا اطلاق جمعرات سے کردیا گیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پرشرح منافع 9.29 سے بڑھا کر 9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پرشرح منافع 8.64 سے بڑھا کر 8.76 فیصد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد گئی جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں بہبود، پنشنرز، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاوٴنٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔ قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کا اطلاق جمعرات سے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔