پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے، ترقی کس بات کی دی جائے؟ جسٹس اعجاز الاحسن

اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے، ترقی کس بات کی دی جائے؟ جسٹس اعجاز الاحسن

 کراچی: سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔  جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے کہا کہ اسٹیل مل چلانے کے لیے پیسے تک نہیں، آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے، ترقی کس بات کی دی جائے؟۔

ملازمین نے کہا کہ اسٹیل مل کا آپریشنل بند ہے مگر سروس فراہم کر رہے تھے، 2011 سے ترقی درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔