پولیومہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگیگورنر

مہم میں شریک افسران عدم تحفظ کی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ سے فوری رجوع کریں


Staff Reporter January 21, 2014
سہ روزہ ملک گیر مہم کو شہر میں کامیاب بنانے کے لیے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ فوٹو:فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کی مختلف یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم میں رکاوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اورآئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ انسدادی مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

انھوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ اور محکمہ صحت افسران عدم تحفظ کے خدشات پر فوری ضلعی انتظامیہ سے رجوع کریں۔



انھوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ سہ روزہ ملک گیر مہم کو شہر میں کامیاب بنانے کے لیے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔