امریکا میں ہولناک ٹریفک حادثہ 9بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2021
کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔(فوٹو:اے ایف پی)

امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ طوفان سے متاثرہ بٹلر کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔

کاؤنٹی کے تفتیشی افسر وینے گارلوک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حادثہ 65 انٹراسٹیٹ پر ہوا جس میں سڑک پر پانی کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے سبب ایک کار الٹ گئی اور باقی دیگر 18 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

اس حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں، جو کاؤنٹی گرلزرینج جارہے تھے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جب کہ گارلوک نے اس حادثے کو کاؤنٹی کا اب تک کا سب سے بدترین حادثہ قرار دے دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں