اونس جبیورویمنز ٹینس ٹائٹل جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 جون 2021
اونس جبیور برمنگھم ویمنز ٹینس کے فائنل میں روسی حریف ڈاریا کیساٹینکا کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

اونس جبیور برمنگھم ویمنز ٹینس کے فائنل میں روسی حریف ڈاریا کیساٹینکا کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

برمنگھم:  تیونس کی اونس جبیور ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

اونس جبیور گذشتہ دنوں برمنگھم ویمنز ٹینس کے فائنل میں روسی حریف ڈاریا کیساٹینکا کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں، ان کی جیت کا اسکور 5-7 اور 4-6 رہا۔

عالمی درجہ بندی میں 24 ویں پوزیشن پر فائز اونس نے رواں سیزن میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ورلڈ نمبرون ایشلیگ بارٹی کے برابر 28 میچز جیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔