- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
سینیٹ کمیٹی، بحری جہازوں کی خریداری پر ٹیکس کی منظوری
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بحری جہازوں کی خریداری پر ٹیکس کی منظوری دیدی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گذشتہ روز بھی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فنانس بل 2021ء میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بحری جہازوں اور کشتیوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کرنے کی3 / 2کی اکثریت سے منظوری دیدی۔
تاہم کمرشل ایئر لائنز کو ٹیکس ریلیف دینے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے پیسے وزارت تجارت کو منتقل کرنے اور ایکسپورٹ سیس کی وصولی تین سال کیلئے معطل کرنے کی سفارش کر دی، برآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس کوایک فیصد کے بجائے 0.5 فیصد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو 10فیصد پر برقرار رکھنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔
علاوہ ازیں جن کاٹن اور خام کاٹن پر سیلز ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے اور زیرو ریٹنگ کو ختم کرنے کی تجویز بھی کمیٹی نے منظور کر لی۔
کراچی چیمبر کے نمائندگان نے بجٹ تجاویز پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے مگر چھوٹا ایکسپورٹر ختم ہو گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔