شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کیخلاف بھارتی سازش ناکام

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 جون 2021
بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی۔ فوٹو:فائل

بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنا دی گئی بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کوشش ناکام ہوگئی۔

بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی۔ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا۔

افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے۔ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔