قتل کیس، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 جون 2021
پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا (فوٹو، فائل)

پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا (فوٹو، فائل)

سادھوکے: قتل کیس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

6 جولائی 2019 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازعہ پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔