پی سی بی کو سہارا دینے گیا تھا مگر اسے نہیں چاہیے تھا،یونس خان

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 25 جون 2021
باہر آکراب دوسروں کی طرح باتیں کروں تو درست نہیں ہوگا،4،6ماہ گزرنے دیں تو پھر بات کریں گے، سابق بیٹنگ کوچ۔
(فوٹو : فائل)

باہر آکراب دوسروں کی طرح باتیں کروں تو درست نہیں ہوگا،4،6ماہ گزرنے دیں تو پھر بات کریں گے، سابق بیٹنگ کوچ۔ (فوٹو : فائل)

لاہور: یونس خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو سہارا دینے گیا تھا مگر اسے نہیں چاہیے تھا اس لیے واپس آگیا۔

سابق کپتان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت ہی چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ نوکری لے لیں، بعد ازاں بھی ہر کوئی کہتا رہا کہ پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرو، میں 3سال تک سوچتا رہا، اب جاکر حامی بھری۔

انھوں نے کہاکہ باہر آکراب دوسروں کی طرح باتیں کروں تو درست نہیں ہوگا،4،6ماہ گزرنے دیں تو پھر بات کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔