بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے کی کوشش میں شامل ہے

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 26 جون 2021
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’دی ریویو‘‘ میں شہباز رانا، کامران یوسف اور اعزاز چوہدری کا اظہار خیال
 فوٹو:فائل

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’دی ریویو‘‘ میں شہباز رانا، کامران یوسف اور اعزاز چوہدری کا اظہار خیال فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  شہباز رانا نے کہا کہ فیٹف کاسب سے کریٹیکل پوائنٹ یہی ہے کہ ٹیررازم کاکیس توآپ نے پکڑلیالیکن کسی نہ کسی نے اس کی فنڈنگ تو کی ہے اسے پکڑو اور نہ صرف پکڑو بلکہ سزابھی دو۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام’’ دی ریویو‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جو ایف اے ٹی ایف سے پہلے ان کی میٹنگز ہوتی ہیں اس میں طے کیاجاتاہے کہ پاکستان سے مطالبہ کروکہ طالبان کے خلاف ایکشن لو، جیش محمدکے خلاف ایکشن لو،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف ایکشن لو، لشکرطیبہ کے خلاف ایکشن لو،حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن لو، پاکستان کایہی کہناہے کہ بھارت اورامریکانے ہمیں اسی طرف سے ایف اے ٹی ایف میں گھیراہواہے یہی وجہ ہے کہ27میں سے26شرائط پورے کرنے کے باوجود اسے گرے لسٹ میںبرقراررکھاگیاہے۔

کامران یوسف نے کہاکہ ایک طرف توپاکستان سے طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجاتاہے یقیناًبھارت پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے کی کوشش میں شامل ہے جبکہ دوسری طرف بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں،یہاں26شرائط پوری کرنے کے باوجودنہ صرف پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھاگیاہے بلکہ نیاایکشن پلان بھی دیدیا گیا ہے، 5 اگست2019کے بعد بہت سی جماعتوں کے لیڈرزکوبھارت نوازہونے کے باجود گرفتار کرلیاگیاتھا اس میٹنگ کی آؤٹ کم یہ ہے کہ بھارت نے کہاہے کہ ہم کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی طرف نہیں جارہے کیونکہ ان کاموقف ہے کہ اس میں حلقہ بندیاں کرنے کی ضرورت ہے لیکن کشمیرکو ریاست تسلیم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آرٹیکل 370کوختم کیاجاسکتا۔

سابق سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہاکہ توقع کی جارہی تھی کہ پاکستان اس بار گرے لسٹ سے نکل جائے گا اور ہمارے وزیرخارجہ نے بھی کہا تھا اور میں حماداظہرکی پریس کانفرنس سن رہاتھاجس سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان نے ٹیکنیکل ریکوائرمنٹس دیگرممالک کی نسبت زیادہ پوری کی ہیں، اس حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے بھی بڑھ کرمنی لانڈرنگ کیلیے کام کیااورکرنابھی چاہیے، منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔