- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف

بیٹنگ کوچ خاصے ناراض ہو گئے تھے۔
کراچی: دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان بھی تلخ کلامی کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر بیٹنگ کوچ خاصے ناراض ہو گئے تھے۔
یونس خان نے چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی پوسٹ چھوڑ دی تھی، اس وقت تو فیصلے کی وجوہات سامنے نہ آئیں اب ہر روز نت نئے انکشافات ہورہے ہیں، دانتوں کے علاج کی وجہ سے تاخیر سے بائیو ببل جوائن کرنے کا مطالبہ بورڈ کی جانب سے نہ ماننے پر انھوں نے استعفیٰ دیا تھا، اب پتا چلا ہے کہ بعض قومی کرکٹرز سے بھی ان کے تعلقات مثالی نہیں رہے۔
اپریل میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھا ٹی 20 پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹ سے جیتا تھا،حسن علی نے میچ میں 40رنز دے کر 3 وکٹیں لیں اور پھر ایک گیند قبل وننگ شاٹ بھی کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو سہارا دینے گیا تھا مگر اسے نہیں چاہیے تھا،یونس خان
ذرائع نے بتایا کہ میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹرینر نے تمام کھلاڑیوں کو ’’آئس باتھ‘‘ کی ہدایت دی مگر حسن نے انکار کر دیا کہ ان کی باڈی ٹھیک ہے اور وہ ضرورت محسوس نہیں کرتے، اس وقت ہیڈ کوچ مصباح الحق واش روم میں موجود تھے، بولنگ کوچ وقار یونس الگ کمرے میں روزہ افطار کر رہے تھے۔
یونس نے معاملے میں دخل دیتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے ہٹ کرحسن علی سے کہا کہ وہ ’’آئس باتھ‘‘لیں فائدہ ہوگا، پیسر نے انھیں بھی انکار کر دیا،اس پر دونوں کی تلخ کلامی ہو گئی، یونس کو حسن علی کی جانب سے جواب دینا پسند نہ آیا۔
معاملہ مزید سنگین رخ اختیار کرسکتا تھا مگر 2کھلاڑیوں اور وقار یونس کی مداخلت سے وقتی طور پر حل ہوگیااور یونس وہاں سے چلے گئے، بعد میں پیسر نے ان سے معافی مانگنے کی بھی پیشکش کر دی مگر سابق کپتان نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا،باقی ٹور میں وہ خاموش سے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینٹل ٹریٹمنٹ نے بورڈ اور یونس کے تعلقات میں ڈینٹ ڈال دیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ٹیم منیجر منصور رانا نے حیران کن طور پر اس واقعے کا ذکر اپنی رپورٹ میں نہیں کیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان سے قربت کی وجہ سے عہدہ پانے والے سابق کرکٹرعموماً’’سب اچھا ہے‘‘ کی ہی رپورٹ دیتے ہیں تاکہ ان کی پوزیشن مضبوط رہے مگر اس سے حکام کو غلطیوں کی اصلاح کرنے کا موقع ہی نہیں مل پاتا۔
واقعے کے حوالے سے پی سی بی ترجمان نے تبصرے سے گریز کیا، یونس خان سے رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔