- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
کولمبیا کے صدر ہیلی کاپٹر پر حملے میں بال بال بچ گئے

گولیاں ہیلی کاپٹر کے بلیڈ لگیں، فوٹو: فائل
بوگوٹا: کولمبیا میں صدر ڈیوک اور وزیر دفاع کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں صدر، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت اہم عہدیداروں کو کیٹاتمبو سے دارالحکومت لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو پرواز بھرتے ہی نامعلوم افراد نے گولیوں سے نشانہ بنایا۔
ایوان صدر ڈیوک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گولیاں ہیلی کاپٹر کے مرکزی بلیڈ پر لگی۔خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں وزیر دفاع ڈیاگو مولانو ، وزیر داخلہ ڈینیئل پالسیوس ، اور نورٹے ڈی سنٹندر سلیوانو سرانو شامل تھے۔
صدر ڈیوک نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی حیران کن حفاظتی خصوصیات نے اس مہلک حملے سے محفوظ رکھا۔ یہ ایک بزدلانہ حملہ تھا۔ حملہ آوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
واضح رہے کہ کولمبیا میں صدر ڈیوک کی ہدایت پر منشیات فروشی، دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے بھی ہوئے ہیں اور صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملے کو بھی منشیات فروشوں کی کارروائی کہا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔