انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 27 جون 2021
پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا

 لندن: انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں جب کہ دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

دو رپورٹس کلئیر آنے پر پاکستانی کرکٹرز کو کل سے ڈربی میں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، قومی اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا ہے اور اس وقت سے تمام ارکان 3 روز کی آئسولیشن میں ہیں، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹریننگ کے ساتھ  2 انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ٹیم  6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔ قومی کرکٹرز اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھلیں گے، دوسرے مرحلے میں ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔