- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
سینئر ریڈیو صداکارہ اور ٹی وی اداکارہ خورشید شاہد انتقال کرگئیں

خورشید شاہد کی عمر 95 برس تھی ور وہ کافی عرصے سے علیل تھیں ، سلمان شاہد فوٹوفائل
لاہور: پاکستان کی سینئر ریڈیو صداکارہ اور ٹی وی کی معروف اداکارہ خورشید شاہد انتقال کرگئیں۔
اداکارہ و صداکارہ خورشید شاہد کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے کی۔ خورشید شاہد کی عمر 95 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔ سلمان شاہد نے بتایا کہ خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج 4 بجے ڈیفنس فیز 2 ای بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین فیز 7 قبرستان میں کی جائے گی۔
اداکارہ کے بیٹے سلمان شاہد نے بتایا کہ ان کی والدہ اداکارہ خورشید شاہد نے فنی کیریئر کا آغاز9 سال کی عمر میں کیا۔
بیگم خورشید شاہد 19 نومبر 1931ء کو پیدا ہوئیں، پاکستان کی معروف فنکارہ خورشید شاہد نے اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا۔ فنی زندگی کا آغاز مغنیہ کے طور پر کیا، روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد و تحسین وصول کی۔
بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی‘‘ کا نام سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ خورشید شاہد کے مقبول ڈراموں میں’’ کرن کہانی‘‘ ، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’انکل عرفی‘‘، ’’پرچیاں‘‘، ’’ دھند‘‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’چنگاری‘‘ اور ’’بھولا ساجن‘‘ کے نام شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ معروف اداکار سلمان شاہد ان کے فرزند ہیں۔ خورشید شاہد خود بھی اداکارہ تھیں اور ان سے شادی کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جگل کشور مہرا مسلمان ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔