پرویز اشرف کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
 غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری

غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کار کے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ عدالت نے ریفرنس کی کاپی ملزمان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔