نیلم جہلم پراجیکٹ کے سکوک وٹی ایف سیز کو ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ

ایف بی آر نے واپڈا کی درخواست کی اصولی منظوری دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر خزانہ کریں گے، ذرائع


Irshad Ansari January 22, 2014
ایف بی آر نے واپڈا کی درخواست کی اصولی منظوری دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر خزانہ کریں گے، ذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آر نے ملک میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی فنڈ ریزنگ کیلیے سکوک اور ٹرم فنانسنگ سرٹیفکیٹس (ٹی ایف سیز) کے اجرا کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(واپڈا )کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے درکار فنڈز کے حصول کے لیے جاری کردہ 10ارب روپے مالیت کے سکوک اور ٹی ایف سیز کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی ہے جس کیلیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کی ضرورت ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے واپڈا کی درخواست کی اصولی منظوری دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر خزانہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے سکوک و ٹی ایف سیز کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کی منظوری دے رکھی ہے لہٰذا ای سی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے جلد ازجلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔