ترسیلات زرمیں 29.4 اور برآمدات میں 10.4فیصد اضافہ

ارشاد انصاری  منگل 29 جون 2021
ایف بی آر کی محصولات میں اضافہ کی شرح 17.5 فیصدرہی، ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر کی محصولات میں اضافہ کی شرح 17.5 فیصدرہی، ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزارت خزانہ کا کہناہے کہ قومی معیشت کے اشاریے نمایاں اقتصادی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی حرکیات میں تیزتراضافہ ہو رہا ہے۔

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے بڑھوتری پرمبنی اقدامات تجویز کیے ہیں جس سے اقتصادی بڑھوتری کی رفتار جاری رہے گی اور اس سے معیشت میں مسابقت کی فضا کوتقویت ملے گی۔

جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107فیصد، محصولات میں 17.5 فیصد اورکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ اورکاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے نمایاں بڑھوتری قومی معیشت کی بحالی کا مظہرہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدبڑھوتری ہوئی،26.7 ارب ڈالر زرمبادلہ ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔