سعید غنی کا حریم شاہ سے شادی پربیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک  منگل 29 جون 2021
الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں، سعید غنی

الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں، سعید غنی

 کراچی: سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں نہ محترمہ کوجانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرہوئی جس پرانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس متعلق سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اوربچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کی شادی کا معاملہ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

سعید غنی نے کہا کہ براہ مہربانی بغیرتصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں۔ اگرمحترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔