دو شادیاں کرنے والے شوہر کی ایک بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی

اسٹاف رپورٹر  منگل 29 جون 2021
قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے

قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے

 کراچی: قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے بیوی سے جھگڑے کےبعد گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کی ہے۔ ڈیفنس تھانے کے علاقے قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 30 اشفاق ولد محمدریاض کے نام سے کرلی گئی۔

متوفی شخص ڈیفنس میں کسی بنگلے میں کام کرتا تھا ۔ اس حوالے سے ڈیفنس پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اورایک بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔