- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

راج کوشل کی موت کی تصدیق ان کے قریبی دوست اور فلمساز اونیر نے سوشل میڈیا پر کی فوٹوبھارتی میڈیا
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر پروڈیوسر راج کوشل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کوشل کی موت کی تصدیق ان کے قریبی دوست اور فلمساز اونیر نے سوشل میڈیا پر کی اور لکھا ’’تم جلدی چلے گئے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ راج میری پہلی فلم ’’مائی برادر نکھل‘‘ کے پروڈیوسر تھے اور وہ ان چند لوگوں میں سے تھے جنہوں نے ہم پر یقین کیا اور ہمیں سپورٹ کیا۔ بالی ووڈ فنکار پروڈیوسر راج کوشل کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مندرا بیدی نے 1995 کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ میں پریتی کا ثانوی کردار ادا کیا تھا اور اس کردار سے بے حد شہرت حاصل کی تھی۔ بعدازاں مندرا بیدی اور راج کوشل نے 1999 میں شادی کی تھی دونوں کے دو بچے بیٹا ویر اور بیٹی تارا ہیں۔ دونوں نے بیٹی تارا کو گود لیا تھا۔
راج کوشل فلم پروڈیوسر کےعلاوہ مصنف اور ہدایت کار تھے اور انہوں نے ’’پیار میں کبھی کبھی‘‘، ’’شادی کا لڈو‘‘ اور ’’انتھونی کون ہے‘‘ جیسی فلمیں بنائی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔