اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام تراشی بھارتی وطیرہ ہے، دفترخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  بھارتی سرکار کا وطیرہ ہے کہ پاکستان پرالزام تراشی کے ذریعے اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹائے۔

دفترخارجہ کی جانب سے  جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہے، بغیر کسی ثبوت کے بھارتی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام تراشی کی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کی ایک اور مثال ہے، بھارتی سرکار کا وطیرہ ہے کہ اندرونی معاملات میں پاکستان پر الزام تراشی کے ذریعہ توجہ ہٹائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔