کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا موقع گنوا دیا، سلمان خان

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جولائی 2021
سلمان خان نے بھرے مجمع میں اداکارہ کو ’کترینہ کپور‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ (فائل فوٹو)

سلمان خان نے بھرے مجمع میں اداکارہ کو ’کترینہ کپور‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف مدعو تھے۔ سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔

سلو میاں نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’کترینہ۔۔‘، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا ’کیف‘، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ’کپور۔۔‘۔ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا۔۔‘۔

سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔