سچن ٹنڈولکر کے بیٹے دھونی نے ٹیچرکی اسامی کیلیے درخواست جمع کرا دی

چھتیس گڑھ میں ایک منفرد کیس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔


Sports Reporter July 04, 2021
چھتیس گڑھ میں ایک منفرد کیس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ فوٹو: فائل

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیچر کی اسامی کیلیے درخواست جمع کرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں کئی باپ بیٹے اپنے اپنے دور میں ایکشن میں رہے ہیں،شاید ان کے ایک ساتھ کھیلنے کے مواقع بھی سامنے آئے ہوں،بہر حال چھتیس گڑھ میں ایک منفرد کیس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ٹیچر کی اسامی کیلیے ایک امیدوار نے درخواست جمع کرائی،اس نے اپنا نام مہندرا سنگھ دھونی ولدیت سچن ٹنڈولکر درج کی تھی، حیران کن طور پر اسے شارٹ لسٹ کرتے ہوئے انٹرویو کیلیے بھی بلالیا گیا۔

اصل صورتحال تب واضح ہوئی جب پروفائل پر دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت یہ حقیقت کھلی کہ درخواست ہی جعلی تھی، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں