منگھو پیرمنشیات فروشوں کے تشدد سے ایک شخص زخمی

حملہ آوروں نے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا


Staff Reporter September 10, 2012
منگھو پیر کے علاقے عمر گوٹھ میں اچانک ہوٹل کے قریب منشیات فروشوں نے ساجد حسین ولد عاشق حسین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ فوٹو: فائل

منگھو پیر میں منشیات فروشوں کے تشدد سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے عمر گوٹھ میں اچانک ہوٹل کے قریب منشیات فروشوں نے ساجد حسین ولد عاشق حسین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

زخمی ساجد حسین نے ایکسپریس اخبار کے دفتر فون کر کے بتایا کہ ملزمان نے اس کے سر پر ٹی پستول کے بٹ مارے اور جس سے اس کا سر پھٹ گیا ، حملہ آوروں نے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا ، واقع کی اطلاع دینے وہ منگھو پیر تھانے گیا۔