عوام کے دشمنوں سے انہی کی زبان میں بات کرینگے طلال چوہدری

غیرملکی دہشتگرد ملک کے مقدر سے کھیل رہے ہیں،شازیہ مری،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو


Monitoring Desk January 23, 2014
ہم نے مذاکرات کا آپشن رکھا تھا مگر سرنڈر نہیں کیاتھا۔فوٹو:فائل

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اے پی سی کی تجویزپرعمل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ہم نے مذاکرات کا آپشن رکھا تھا مگر سرنڈر نہیں کیاتھا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیںانھوں نے کہاکہ بنوں میں طالبان کے خلاف ایف آئی آرمیڈیاکے پریشر کی وجہ سے کاٹی گئی، پرابلم یہ ہے چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہیں اورسارے ہی سیاست کرناشروع کردیتے ہیں، حکومت کواعتمادمیں لینے میں کوئی ہرج نہیں لیکن جولوگ عوام کے دشمن ہیں ان کے خلاف انھی کی زبان میں بات کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ لوگ مر رہے ہیں لیکن وزیراعظم کی سنجیدگی نظرنہیں آرہی، بندوق مسئلے کاحل نہیں لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ ملک کودہشتگردوں کے حوالے کردیاجائے، غیرملکی دہشتگرد اس وقت ملک کے مقدر سے کھیل رہے ہیں۔

 photo 7_zpsd5a58527.jpg

تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاکہ ہمیں یہ تونظرنہیںآرہاحکومت کیاچاہتی ہے لیکن یہ نظرآ رہا کہ فوج کیاچاہتی ہے، اس وقت قوم کووزیراعظم کی ضرورت ہے وہ قوم کواعتمادمیں لیں، مذاکرات سے امن کاراستہ نکل آئے تواس سے بہترکچھ نہیں، حکومت اپنی واضح پالیسی بتائے۔ ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاکہ اس وقت فوج وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم نے مذاکرات کیلیے حکومت کومینڈیٹ دیالیکن طالبان کی طرف سے سنجیدگی نظرنہیں آئی، اب ہمیں دوسرے آپشن کی طرف جانا ہو گا۔