شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں سے متعلق پرانی ٹوئٹس وائرل

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر چلانے کے لیے ممبئی پولیس نے راج کندرا سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا ہے، فوٹوفائل

فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر چلانے کے لیے ممبئی پولیس نے راج کندرا سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا ہے، فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کی فحش فلموں سے متعلق پرانی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

19 جولائی کی رات ممبئی کی کرائم برانچ  پولیس نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کا نام بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ فحش فلموں سے متعلق ان کی پرانی ٹوئٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں راج کندرا گرفتار

راج کندرا کی ایک ٹوئٹ جو لوگ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کررہے ہیں وہ 3 مئی 2012 کی ہے جس میں راج کندرا نے لکھا تھا ’’بھارت میں اداکار کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز سیاست کررہے ہیں، سیاستدان فحش فلمیں دیکھ رہے ہیں اور فحش فلموں کے اسٹارز اداکار بن رہے ہیں۔‘‘

راج کندرا کی 29 مارچ 2012 کی ایک اور پرانی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس میں انہوں لکھا تھا ’’فحاشی بمقابلہ جسم فروشی۔ کسی کو کیمرے پر جنسی تعلقات کی ادائیگی کرنا قانونی کیوں ہے؟ یہ ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہے؟‘‘ لوگ راج کندرا کی ان پرانی ٹوئٹس پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں ممبئی پولیس نے راج کندرا سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔