جعلی ریفنڈ کلیمز کا شبہ ایف بی آر نے افغانستان سے رجوع کرلیا

برآمدات کی تصدیق کیلیے12کمپنیوں کی930جی ڈیزننگرہارکسٹمز کو بھیج دیں


Irshad Ansari January 25, 2014
اقدام کیلیے چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور کا لیٹر بنیاد بنا، دستاویز۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے افغانستان کو جعلی برآمدات ظاہر کرکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیم کرنے کے شبہ میں 12 کمپنیوں کا ڈیٹا تصدیق کے لیے افغان صوبہ ننگر ہار کے چیف کسٹمز کو بھجوا دیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہورکی طرف سے موصول ہونے والے لیٹر کی بنیاد پر ان 12 کمپنیوں کے ٹیکس گوشواروں اور ریفنڈکلیمز میں ظاہر کردہ افغانستان کو اشیا کی برآمد کا ڈیٹا بھجوایا گیا ہے۔

 photo 5_zpscf0403e7.jpg

دستاویز کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے چیف کسٹمز کو ایف بی آرنے مذکورہ کمپنیوں کے گوشواروں اور ریفنڈ کلیمز میںدی جانے والی 930 گڈز ڈکلیریشنز(جی ڈیز) تصدیق کیلیے بھجوائیہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان جی ڈیز کے تحت اشیا افغانستان کو اصل میں برآمد ہوئی بھی یا نہیں۔ دستاویز میں کمپنیوں کے نام اور ان کی بھیجی گئی جی ڈیز کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں