پاکستان نے مزید 5 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیے

ویب ڈیسک  بدھ 28 جولائی 2021
ان افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ کے لیے 26 جولائی کو درخواست کی تھی (فوٹو : فائل)

ان افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ کے لیے 26 جولائی کو درخواست کی تھی (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: پاکستان نے پناہ لینے والے مزید پانچ افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیے جب کہ چند روز قبل ہی 46 فوجی افغان حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مزید پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔ پاک افغان بارڈر پر محفوظ راستے کے لیے پناہ حاصل کرنے والے مزید پانچ افغان فوجیوں کو باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر پانچ بج کر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

ان افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ کے لیے 26 جولائی کو درخواست کی تھی، ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس سے قبل پانچ افسروں سمیت 46 افغان فوجی 26 جولائی اور 35 افغان فوجی یکم جولائی کو واپس بھیجے گئے تھے، جنہوں نے پاکستان سے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔