داسو حملہ؛ شبے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 2بھائی لاہورسے گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 29 جولائی 2021
لاہور جوہر ٹاؤن اور داسو حملے کی ٹیم کا تعلق  بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ثابت ہورہا ہے ۔  فوٹو : فائل

لاہور جوہر ٹاؤن اور داسو حملے کی ٹیم کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ثابت ہورہا ہے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں لاہور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق داسو میں چائنیز پر حملہ اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں، دونوں حملوں کی ٹیم کا تعلق بھارتی حفیہ ایجنسی را سے ثابت ہو رہا ہے۔

داسو حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی، گرفتار دو سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں پندرہ سالوں سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش رکھے ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔