کشمیرلیگ؛ کیا پی سی بی اپنے کرکٹرز کو این او سی دے گا؟ شعیب اختر

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 1 اگست 2021
غیر ملکی کرکٹرز کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر تنقید اور بحث ہو رہی ہے،سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

غیر ملکی کرکٹرز کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر تنقید اور بحث ہو رہی ہے،سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

لاہور: شعیب اختر نے کشمیر پریمیئر لیگ کی مینجمنٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر تنقید اور بحث ہو رہی ہے، دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ کیا پی سی بی نے اپنے کرکٹرز کو این او سی دے گا؟

یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق بورڈ نے کے پی ایل کی مختلف فرنچائزز کا حصہ بننے والے کئی قومی کرکٹرز کو ابھی تک این اوسی جاری نہیں کیے،البتہ بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت روکنے کیلیے کی جانے والی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔