- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
بابر اعظم تجربات کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پر مایوس
لاہور: بابر اعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں تجربات کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پر مایوس ہیں۔
پراویڈنس میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کرکٹ سے ہم اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، یہ پلان بھی تھا کہ مختلف کمبی نیشن آزماتے ہوئے ورلڈکپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے، ہماری سوچ تھی کہ یہاں کیے جانے والے تجربات سے آئندہ کے پلان بنانے میں مدد ملے گی، بیٹنگ آرڈر میں بھی کھلاڑیوں کو آزمائیں گے مگر بدقسمتی سے اتنا موقع ہی نہیں مل سکا۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ ٹور میں پاکستان نے کیریبیئنز کو شکست دی تھی،اس بار بھی سیریز کی جیت خوش آئند ہے، ہم اپنی کارکردگی کی بل بوتے پر اس سے بہتر نتائج کے خواہاں تھے،موسم کی مداخلت نہ ہوتی تو مضبوط میزبان ٹیم کیخلاف زیادہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا لیکن بارش اور اس جیسے دیگر عوامل کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔
کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر کام کیا ہے، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں طویل عرصے تک فیملیز سے دور رہتے ہوئے بائیوببل کی سختیاں جھیلنا کسی کیلیے بھی آسان نہیں ہوتا، اس کے باوجود کھلاڑیوں کا ذہنی اور جسمانی طور پر مستعد رہنا خوش آئند ہے، اس کا کریڈٹ خود پلیئرز اور مینجمنٹ سب کو جاتا ہے۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد اب نگاہیں ٹیسٹ میچز پر مرکوز ہوں گی، جس جوش اور جذبہ کے ساتھ ہم وائٹ بال کرکٹ کیلیے میدان میں اترے وہی طویل فارمیٹ کے مقابلوں میں برقرار رکھیں گے،سخت جان کیریبیئنز کو زیر کرنے کیلیے بہت محنت کرنا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔