
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ماڈل کالونی میں11 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں میڈیکل کے طالبعلم ملزم دانیال کو 9 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ملزم دانیال کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ماڈل کالونی میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے، عدالت نے ملزم کو 9 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

















