نامعلوم افراد نے اداکارہ میرا پر حملہ کردیا جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم میرا اور ان کی بہن حملے میں محفوط رہیں۔
اداکارہ میرا کےمطابق وہ اپنی بہن اقصیٰ کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ سے شاپنگ کرکے واپس جانے لگیں تو نامعلوم افراد نے ان گی گاڑی پر پتھراؤ کردیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، حملہ آوروں نے گاڑی میں ایک دھمکی آمیز خط بھی پھینکا۔ میرا کا کہنا ہے کہ انہیں کئی روز سے ای میل کے ذریعے جان سے مارنے اور ملک چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جس کی انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اب تک حملے کے متعلق اطلاع نہیں دی۔