بہادر شہریوں نے بس میں لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو کو پکڑ لیا تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

میٹرک بورڈ آفس کے قریب مسافر بس میں 2 ڈاکو گھس گئے،لوٹ مار کے دوران شہری نے اسلحہ چھین لیا،ایک ڈاکو فرار


Staff Reporter January 28, 2014
شہریوں نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا. فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد میں بہادرشہریوں نے بس میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکالا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب مسافر بس میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، شہریوں نے ایک ڈاکوکااسلحہ چھین کر اسے قابو کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

 photo 1_zps107183c2.jpg

شہریوں نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او پاپوش نگر رضوان پٹیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم علی ولد شفیع الرحمٰن کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔