ق لیگ گجرات کے سیکریٹری جنرل کا بھائی سمیت قتل

محمد طفیل اپنے بھائی چوہدری اعجاز کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی


Numainda Express September 10, 2012
فوٹو فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری محمد طفیل کو دن دیہاڑے بھائی سمیت قتل کر دیا گیا ۔

ختم قل میں شرکت کیلیے اپنے کوریا پلٹ بھائی چوہدری اعجاز کے ہمراہ گھر سے گاڑی ایل آر این 7333پر نکلے ہی تھے کہ سپال کالونی میں پہلے سے موجود موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے سامنے سے فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر چل بسے ، وقوعہ سے چند گز کے فاصلے پر پولیس چوکی گرین ٹائون بھی قائم ہے تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس ملزمان کے قریب پہنچ چکی ہے، اس حوالے سے مختلف کلیو ملے ہیں۔، قتل کی لرزہ خیز واردا ت کے بعد شہر میں سوگ اور خوف کی کیفیت طاری ہے، اس بہیمانہ قتل کا مقدمہ 7افراد کیخلاف ان کے صاحبزادے عامر ندیم کی رپورٹ پردرج کر لیا گیا۔