چوتھا ون ڈے کیویز بھارتی مزاحمت کچلنے کیلیے تیار

ٹرافی پر قبضے کیلیے صرف ایک فتح درکار، دھونی الیون نمبر ون پوزیشن کی خواہاں


Sports Desk January 28, 2014
دوسرے میچ میں کیویز نے ڈک ورتھ لوئس پر 15 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو: گیٹی امیجز/فائل

KARACHI: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو ہیملٹن میں کھیلا جا رہا ہے، کیویز حریف ٹیم کی مزاحمت کو کچلنے کیلیے تیار ہیں، سیریز پر قبضے کیلیے صرف ایک اور فتح درکار ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے اپنی توجہ دوبارہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر مرکوز کرلی، دھونی الیون کو باقی دونوں میچز جیت کر کھویا ہوا مقام واپس مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، تیسرا میچ ٹائی ہوگیا تھا، چوتھا منگل کو ہیملٹن میں ہورہا ہے جہاں دوسرے میچ میں کیویز نے ڈک ورتھ لوئس پر 15 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بھی دوسری اننگز میں وکٹ کے مزید سلو ہونے کا امکان ہے، اس لیے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 35 اوورز میں بنیاد مضبوط کرنے اور آخری 15 اوورز میں بڑا ہدف دینے کی کوشش کرے گی، اب تک سیریز میں تینوں مرتبہ ٹاس بھارت نے جیتا اور اس بار بھی اس کی جانب سے پہلے بولنگ کو ہی ترجیح دینے کا امکان ہے۔

 photo 6_zps09949fd4.jpg

ٹیم نے ملک سے باہر گذشتہ 20 مواقع پر ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ہی ترجیح دی۔ اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارتی بیٹنگ لائن سے محتاط جبکہ مہمان سائیڈکیوی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ ہے۔ نیوزی لینڈ اسنیڈن پارک کی پچ کو دیکھتے ہوئے کائیل ملز کو واپس الیون میں شامل کرسکتا ہے، البتہ ہمیش بینیٹ کو بھی ڈراپ کرنا آسان نہیں ہوگا، چونکہ ابھی تک کیویز کو سیریز میں برتری نہیں ملی اس لیے کورے اینڈرسن کو آرام دیے جانے کا امکان نہیں، وہ اب تک کافی اہم ثابت ہوئے ہیں۔