سعید اجمل جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھا گئے

سعید ا جمل نے مسلسل تیسرے میچ میں تین وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا


Sports Desk January 28, 2014
سعید ا جمل نے مسلسل تیسرے میچ میں تین وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں چھا گئے۔

انھوں نے وہاں اپنے مسلسل تیسرے میچ میں تین وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا، سعید اجمل نے چند روز قبل ٹائٹینز کو جوائن کیا تھا، گذشتہ روز ہائی ویلڈ لائنز کے خلاف بھی انھوں نے تین پلیئرز کو ٹھکانے لگانے کا کارنامہ انجام دیا،انکی ٹیم نے 6 وکٹ سے فتح حاصل کی۔ یو اے ای میں سری لنکا سے سیریز میں زیادہ وکٹیں نہ لینے کی وجہ سے ان کی صلاحیتوں پر شکوک ظاہر کیے جانے لگے تھے، مگر انھوں نے جنوبی افریقی وکٹوں پراپنی مہارت ثابت کرتے ہوئے ناقدین کو خاموش کردیا ہے۔