سلمان خان کو تلاشی کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
سلمان خان کو ایئر پورٹ پر مداحوں اور صحافیوں  کی بڑی تعداد نے گھیر لیا، فوٹوبھارتی میڈیا

سلمان خان کو ایئر پورٹ پر مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے گھیر لیا، فوٹوبھارتی میڈیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو روس جانے سے قبل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی چیک کے لیے روک لیا گیا۔

سلومیاں اپنی کامیاب ترین ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس روانہ ہوگئے ہیں۔ لیکن روس جانے سے قبل سلومیاں کے ساتھ ایئرپورٹ پر کچھ ایسا ہوا جس نے ان کے مداحوں کو حیران پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کترینہ کیف کے ہمراہ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے روس جانے کی غرض سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔

جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تو ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے افسر نے سلو میاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔ سلمان خان کو سیکیورٹی افسر کی جانب سے روکے جانے کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سلمان خان کو روکنے والے سیکیورٹی افسر کی تعریفیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگر3‘‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کےعلاوہ عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ عمران ہاشمی اور سلمان خان ایک ساتھ فلم میں کام کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔