جمہوری حکومت کے ساڑھے4سالہ دور میں مہنگائی کا طوفان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں196، آٹا ، چینی کی قیمتوں میں192فیصد اضافہ کیا گیا


INP September 10, 2012
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں196، آٹا ، چینی کی قیمتوں میں192فیصد اضافہ کیا گیا فوٹو: فائل

عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت کے ساڑھے4سالہ دوراقتدار کے دوران اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں196،آٹا،چینی کی قیمتوں میں192اوربجلی فی یونٹ340فیصد مہنگی ہوچکی۔

عوامی حکومت کے اقتدارمیں آنے سے قبل اوراب تک کی ان اشیاکی قیمتوں کے بارے میں ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق مئی2008میں پٹرول کی قیمت56روپے تھی جوکہ مارچ2012 میں 106 روپے فی لیٹر،اس طرح پٹرول کی قیمت میں89فیصداضافہ ہواہے،ڈیزل کی قیمت اس عرصے کے دوران39روپے فی لیٹرسے 109 روپے، آٹا 192 فیصداضافے کے ساتھ34روپے فی کلو،چینی 185فیصداضافے کے ساتھ60روپے کلو ،دودھ25روپے فی کلوسے بڑھ کر70روپے فی کلوہوا۔

دودھ کی قیمت میں180فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا، کوکنگ آئل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران111فیصداضافہ ہواہے جبکہ بجلی کافی یونٹ2.13پیسے سے بڑھ کر9.38پیسہ ہواہے،بجلی کی قیمتوں میں 340 فیصد اضافہ ہواہے۔